ایکنا نیوز- خبررساں ادارے لسٹرمرکوری،کے مطابق مسلمان خاتون فٹبال کوچ آنی زیدی (Annie Zaidi) زن لسٹر میں رہتی ہے اور چاہتی ہے دیگر مسلمان خواتین کے لیے وہ نمونہ بنے۔
وہ یورپ میں پہلی مسلمان خاتون ہے جو یوفا کوالیفائیڈ فٹبال کوچ ہے جنہوں نے سال 2017 میں مذکورہ سند حاصل کی ہے۔
انکا کہنا تھا: میری خواہش تھی کہ ایک معروف فٹبالر بنوں تاہم میرے دور میں کافی کم خواتین اور بچیاں میرے ساتھ تھیں انہوں نے سال 2000 میں جوانوں کے امور میں ماسٹرز کرچکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے جوانوں کے ایک مرکز میں کوچنگ سیکھی اور وہاں انداز ہوا کہ ہٹ لگانے سے ہٹ کر فٹبال ایک منظم کھیل ہے میں نے بہت سے تصورات کو مٹایا کیونکہ نائن الیون کے بعد ایک مسلمان باحجاب خاتون بارے کیا خیالات تھے۔
انکا کہنا تھا: ہمارا طرز یہ ہے:
: «توانا بنانا، امید دینا اور حوصلہ افزائی»، بالخصوص سیاہ فام اور مسلمان خواتین کے درمیان اس مقصد کے لیے میں ایک نمونہ ہوں۔/
4164072