ایکنا نیوز کے مطابق تیرسٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا چوتھا دن صبح کے وقت حفظ میں ہوا اور عصر کے وقت قرآت کی باری تھی جہاں ہال میں بڑی تعداد میں شائقین ایرانی قاری علی رضا بیژنی کی تلاوت کو سننے کے منتظر تھے۔
ایرانی قاری کے علاوہ ملایشیا کے قاری بھی قرآت کرنے والوں میں شامل تھے جو پوزیشن لینے کے امیدوار ہے اور اس دن ہال میں شائقین کا جوش و ولولہ دیکھنے کے قابل تھے۔
عصر کے وقت چوتھی تلاوت اردن کے قاری صالح احمد علی قطیفان تھے جنہوں نے سورہ مبارکہ روم کی آیات کی تلاوت کی۔
ایکنا رپورٹ کے مطابق اس دن کا آغاز سری لنکا کے قاری محمد مختار عتیق الرحمن کی تلاوت سے ہوا اور انہوں نے تقریبا ترتیل کی شکل میں تلاوت کی۔
ایکنا کے مطابق اس روز ایرانی قاری علی رضا بیژنی نے ایران کی نمایندگی میں تلاوت کی اور انہوں نے سورہ مبارک اعراف کی آیات کی تلاوت کی۔
ایرانی قاری کی تلاوت قابل دید تھی جنکو ہال میں موجود شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور اس طرح کی حوصلہ افزائی مقابلے میں اب تک نہیں ہوئی تھئ، البتہ آخری سالوں میں شھد منا محسن حاجی حسنی کارگر کی تلاوت پر بھی ہال میں لوگوں نے بیحد دلچسپی کا اظھار کیا تھا ۔/
۔
4164329