ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق مصری موسیقار احمد حجازی نے سر کے ساتھ قرآن کی تلاوت پر مصری عوام اور انجمن قرآء سے معذرت کرلی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ 23 سال قبل یعنی سال 2000 میں انکی ویڈیو بنی تھی جسمیں موسیقی کے ساتھ تلاوت کی گیی ہے جو اب وائرل ہوئی ہے اس پر افسوس ہے۔
مصر کی انجمن قرآء نے ایک بیان میں کہا ہے کہ احمد حجازی سے رسمی پر معذرت کی ہے جسمیں لکھا ہے کہ احمد حجازی تمام گروپس اور قرآء سے اور تمام امت مسلمہ سے اس غلطی پر معذرت خواہ ہے اور موسیقی کے ساتھ تلاوت کسی طور مناسب نہیں۔
قرآن مجید آسمانی معجزہ ہے اور وائرل ویڈیو کے برعکس میرا ایسا کوئی ارادہ نہ تھا۔
لہذا میں الازھر، انجمن قرآء، اور تمام غیرت مند مسلمانوں سے اس پر معذرت خواہ ہو۔
کچھ عرصے قبل احمد حجازی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر لوگوں نے کافی غم اور غصے کا اظھار کیا تھا،ا س زمانے میں اسکا کہنا تھا کہ میں نے موسیقی کلاس کے لیے اس کام کو انجام دیا ہے، الازھر اور مصری قرآء نے اس کی سخت مذمت کی تھی۔/
4167914