بین الاقوامی ریاض نمائش 2023 میں قرآنی کتابیں پیش

IQNA

بین الاقوامی ریاض نمائش 2023 میں قرآنی کتابیں پیش

18:01 - October 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3515047
ایکنا ریاض : وزارت امور اسلامی و تبلیغات کے مطابق ریاض نمایش میں بڑی تعداد میں کتابیں پیش کی گیی ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مکه نیوز کے مطابق ریاض نمایش میں بڑی تعداد میں قرآنی آثار پیش کیے گئے ہیں۔

نمایش جمعرات کے دن سے ملک سعود یونیورسٹی میں منعقد کی گیی ہے جو دس تک تک جاری رہے گی اور اس میں 32 ممالک کے 1800 پبلشرز شریک ہیں۔

وزارت أمور اسلامی کے مطابق انکی جانب سے اسٹال لگایا گیا ہےجسمیں ملک فھد پبلیکیشن کے شایع کردہ قرآنی مواد اور اسی طرح 75 زبانوں میں ترجمے پیش کیے گیے ہیں۔ ان آثار کےعلاوہ نمایش میں قرآن کی اشاعت کے مختلف مراحل بھی شرکاء کے لیے دکھائے جاتے ہیں۔

 

اس اسٹال میں بہت سے قرآنی ایپ اور اسمارٹ پروگرام اسی طرح «تعلیم مناسک حج و عمره جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے»، اپلیکیشن «شهادت صحیح» او «رشد» نامی ایپ پیش کیا گیا ہے.

 

مذکورہ اسٹال کے علاوہ اس نمایش میں مختلف ڈیجیٹل کتابیں اور دیگر ٹیکنالوجی بھی پیش کی گیی ہے جب کہ خطی نسخے اور نادر و تاریخی آثار موجود ہیں۔

مذکورہ آثار کے علاوہ  ملک فھد پبلیکیشن کے شائع کردہ دس ہزار قرآن کریم کے نسخے نمایش میں آنے والوں کو تحفے میں دیا جائے گا۔/

 

4172090

نظرات بینندگان
captcha