ایکنا نیوز- الجزیزہ نیوز کے مطابق دنیا بھر میں فلسطینی مجاہدین کی کارروائی پر خوشی کی لہر دوڑ گیی ہے اور یورپ سے لیکر امریکہ تک لوگ انکے حق میں نکل پڑے ہیں۔
واشنگٹن میں بڑی تعداد میں لوگ وائٹ ہاوس کے قریب فلسلطینوں کے حق میں مظاہرہ کرنے لگے۔
مظاہرین جوبائیڈن کی رہایش گاہ سے لیکر لافائٹ اسکوائر تک ریلی کی صورت میں گیے اور فلسطینی پرچم لہرائے گیے۔
نیویارک ٹایمز کے مطابق امریکی شہروں میں لوگ فلسطین کے حق اور اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے مظاہروں میں نکل پڑے ہیں۔
قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں میں بھی لوگ طوفان الاقصی سے خوش فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل پڑے ہیں۔
آپریشن طوفان الاقصی میں اب تک سات سو سے زاید اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں اور دو ہزار سے زاید دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مختلف ممالک کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں عوام فلسطینوں کی کامیابی کی خوشی میں پروگرامز منعقد کرنے لگے۔
تیونس کے مختلف شہروں میں اسکولوں میں فلسطینی قومی ترانے بجانے لگے ہیں اور لوگ فسلطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل پڑے ہیں۔
یورپ میں لوگ فلسطینی کامیابی سے خوش دکھائی دیتے ہیں اور ہالینڈ، اسپین، ترکی وغیرہ میں لوگ فلسطنیوں کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں۔
کویت کے مشہور ٹاور کو فلسطینوں کے حق میں فلسطینی پرچم سے چراغاںی کی گیی ہے۔/
4174032