پاکستان؛ استقامت فلسطین کانفرنس آج ہوگی

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

پاکستان؛ استقامت فلسطین کانفرنس آج ہوگی

4:40 - October 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3515102
ایکنا اسلام آباد: جامعتہ المصطفٰی اور پاک عرب سوسائٹی لاہور کے تعاون سے غزہ کی صورتحال پر اہم کانفرنس آج منعقد ہوگی

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی اور حماس کی دلیرانہ کارروائی کے بعد اسرائیل کی وحشیانہ بم باری اور امت اسلامیہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے امامیہ اسٹوڈنٹ تنظیم، جامعتہ المصطفٰی اور  پاک عرب سوسائٹی لاہور کے تعاون سے غزہ کی صورتحال پر اہم کانفرنس بعنوان " استقامت فلسطین"  آج نو بجے صبح کو منعقد ہوگی

 

اس کانفرنس کے شرکاء میں پاکستان کے معروف ترین اینکر اور تجزیہ کار اور اسی طرح سیاسی شخصیات شریک ہوں گی جنمیں درج ذیل افراد شامل ہیں جو عالم اسلام اور بالخصوص طوفان الاقصی ، اسکے اثرات و نتایج، غزہ کی مشکلات اور مسلم امہ کے فرایض پر مباحثے ہوں گے۔

 

◻️: اوریا مقبول جان (سینئر صحافی)

◻️: ڈاکٹر عقیل موسیٰ (رکن مجلس نظارت)

◻️: ناصر عباس شیرازی (جنرل ایم ڈبلیو ایم)

◻️: منیر گیلانی (سابق وزیر تعلیم)

◻️: لیاقت بلوچ (جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل)

 اس کانفرنس کو لائیو دیکھنے کے لیے خواہشمند افراد امامیہ طلبا تنظیم کی ویب سائٹ www.isopakistan.org پر رجوع کرسکتے ہیں۔/

 

پاکستان؛ استقامت فلسطین کانفرنس آج ہوگی

نظرات بینندگان
captcha