شیطان؛ انسان کا سب سے بڑا دشمن

IQNA

قرآنی شخصیات/ 52

شیطان؛ انسان کا سب سے بڑا دشمن

5:55 - October 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3515119
ایکنا تھران: انسان کو زندگی میں مختلف چیلنجیز درپیش ہوتے ہیں اور انسان کبھی برا کرتا ہے کبھی اچھا، تاہم برائی کی وجہ شیطان ہے۔

«شیطان» ہر شرانگیز بدکار یا دشمن کے لیے استعمال ہوتا ہے تاہم مذہبی تعلیمات کے رو سے وہ فرشتے یا جن کی جنس سے غیرفیزیکل مخلوق ہے۔

بعض مذہبی عقائد کے مطابق شیطان انسان کی خلقت سے قبل خدا کا خاص بندہ تھا جو کافی عبادت کرتا تھا اور علم بھی رکھتا تھا تاہم انسان کی خلقت کے بعد اور خدا کے حکم سے نافرمانی کے سبب جس کی وجہ سے

اس نے انسان کو سجدہ سے انکار کیا، خدا کے دربار سے انکو نکالا گیا۔

اگرچہ شیطان نے خدا سے درخواست کی کہ اسکو قیامت تک مہلت دی جائے تاکہ وہ انسانوں کو گمراہ کرسکے۔ «وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ قَالَ أَأَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِينًا؛ قَالَ أَرَأَيْتَكَ هَذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ لَئِنْ أَخَّرْتَنِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَأَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُ إِلَّا قَلِيلًا؛ قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَوْفُورًا:

جن فرشتوں سے کہا کہ وہ آدم کو سجدہ کریں سب نے کیا بجز شیطان کے ، کہا کہ جسکو مٹی سے پیدا کیا ہے اسکو سجد کروں؟

پھر کہااس کو مجھ پر برتری دی (کس وجہ سے)اگر مجھے مہلت دی جائے تو قیامت تک بنی آدم کی اولادوں کو گمراہ کرونگا، فرمایا جو تمھاری پیروی کرے گا جہنم میں اسکو سزا ملے گی۔» (اسرا/ 61 تا 63).

شیطان کے غرور نے اور عبادت پر فخر فروشی کی وجہ سے اس نے نافرمانی کی اور اس وجہ سے وہ انسان کا اصلی دشمن بنا اور قسم کھائی کہ انسان کو گمراہ کرکے رہے گا۔: «قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ: [شيطان] نے کہاکہ تیری عزت کی قسم سب کو راستے سے ہٹا دونگا» (ص/ 82).

پہلا کام جو شیطان نے انجام دیا آدم کو گمراہ کرنا تھا، حضرت آدم اور حوا جنت میں زندگی میں مصروف تھے شیطان کے فریب اور ممنوعہ درخت کے پھل کھانے کی وجہ سے جنت سے نکالے گیے۔

 

 قرآن کریم میں 88 بار شیطان کی طرف اشارہ ہوا ہے جسمیں بعض شیطان کی نافرمانی اور بعض شیطان کی صفات اور شیطان کی پیروی اور انجام پر بات ہے اور بعض جگہوں پر شیطان کے مقابل انبیاء کے مقابلوں کی طرف اشارہ ہوا ہےتاکہ شیطان کے چال اور مقابلوں کو ہم سمجھ سکیں۔/

ٹیگس: انسان ، شیطان ، قرآن ، آدم
نظرات بینندگان
captcha