فلسطین کی حمایت کے لئے قرآنی مھم

IQNA

فلسطین کی حمایت کے لئے قرآنی مھم

17:51 - October 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3515138
ایکنا تھران: زمین پر ستاروں کی تحریک کی جانب سے سورہ فیل اور سورہ نصر کی تلاوت کی مھم شروع کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق زمینی ستاروں کی تحریک کی جانب سے فلسطین اور غزہ میں وحشیانہ بربریت کے حوالے سے قرآنی مھم شروع کی گیی ہے جسمیں سورہ فیل اور سورہ نصر کی تلاوت کی جارہی ہے۔

اس مھم کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے: « سب کو جہاں ایک جانب فلسطینیوں کی کامیاب کارروائی کی خوشی ہے وہی اس کامیابی کے بعد صھیونی رژیم کی وحشیانہ کارروائی اور غزہ میں بدترین مظالم پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

ضروری ہے کہ اس وقت ان کی دامے درمے سخنے امداد کے سااتھ معنوی اور روحانی أمور سے غفلت نہ کی جائے اور اسی حوالے سے قرآن و روایات اھل بیت(ع) کے مطابق «نِعمَ سلاح المؤمن، الصبر و الدعاء» ذکر الهی اور دعا کے اسلحے کے ساتھ ان کی مدد کو جانا چاہیے کہ دعا بلا دور کردیتی ہے۔

تمام اہل ایمان سے درخواست کی گیی ہے کہ اپنی دعاوں میں غزہ کے لوگوں کو یاد رکھے اور اس پر سنجیدگی کے ساتھ عمل پیرا ہوجائیں۔

قرائت سوره مبارکه فیل ۷ مرتبه (دشمن کی طاقت کی بربادی کے لیے)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
أَلَمْ تَرَ کَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِأَصْحَابِ الْفِیلِ ﴿۱﴾
أَلَمْ یَجْعَلْ کَیْدَهُمْ فِی تَضْلِیلٍ ﴿۲﴾
وَأَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا أَبَابِیلَ ﴿۳﴾
تَرْمِیهِمْ بِحِجَارَةٍ مِنْ سِجِّیلٍ ﴿۴﴾
فَجَعَلَهُمْ کَعَصْفٍ مَأْکُولٍ ﴿۵﴾

 قرائت سوره مبارکه نصر ۲۱ مرتبه (مجاہدین اسلام کی کامیابی کے لئے)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ﴿۱﴾
وَرَأَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُونَ فِی دِینِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ﴿۲﴾
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ کَانَ تَوَّابًا ﴿۳﴾

 

4176067

ٹیگس: غزہ ، اسرائیل ، قرآن ، مہم
نظرات بینندگان
captcha