
ایکنا نیوز کے مطابق غزہ میں وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جہاں بڑی تعداد میں خؤاتین اپنے بچوں کے ہمراہ ان مظاہروں میں شریک ہوکر غزہ اور بالخصوص ہسپتالوں پر حملوں کی مذمت کررہی ہیں۔
ان مظاہروں میں ایرانی خواتین کے ساتھ بچوں کی شرکت قابل توجہ ہے جو اپنی ماوں سے حریت اور انسانیت کا درس لے رہے ہیں اور یہ ایرانی خواتین اور ماوں کی خصوصیت ہے جو اپنے بچوں کے ساتھ دنیا بھر میں بچوں کے ساتھ محبت کا اظھار کرتی ہیں اور چاہتی ہے کہ دنیا بچوں کے لیے پر امن بنے۔
تھران میں ماوں نے پلے کارڑز اٹھائے تھیں جب کہ فلسطینی بچوں کی تصاویر فلسطین کا پرچم بھی موجود تھا اور فلسطینی زخمیوں سے یکجہتی کا اظھار کیا گیا۔
ایران کے دیگر شھروں قم، مشھد وغیرہ میں بھی مظاہرے ہوئے جہاں ایرانی مردوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد شریک تھیں اور فلسطینی بچوں کی تصاویر میں انکی مظلومیت واضح کی گیی تھی مظاہرین نے ان زخمیوں سے ہمدردی کا اظھار کیا۔/

4176583