کویت؛ بین الاقوامی حفظ قرآن مقابلوں کا اہتمام

IQNA

کویت؛ بین الاقوامی حفظ قرآن مقابلوں کا اہتمام

17:51 - October 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3515174
ایکنا کویت: بین الاقوامی حفظ قران کریم ایوارڈ نومبر کو منعقد ہوگا

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الجریده کے مطابق کویت کی وزارت اوقاف و أمور اسلامی کے پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ حٖفظ، تجوید اور قرآت قرآن کا بین الاقوامی ایوارڈ منعقد کیا جارہا ہے۔

بارہویں بین الاقوامی مقابلے آٹھ سے پندرہ نومبر تک امیر کویت شیخ نواف احمد جابر الصباح کی زیرنگرانی منعقد ہوں گے۔

کویت قرآنی مقابلوں کے انچارج محمد العلیم کا اس بارے کہنا تھا: خصوصی قرآنی ماہرین کا اجلاس ہوچکا ہے اور مقابلوں کے شرکاء کی شرکت اور دعوت اور پروگراموں کی تفصیلات کا جایزہ لیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا: اس ایوارڈ میں حفظ قرآن کے علاوہ لحن، حفظ دس پارے ، تلاوت و ترتیل اور حفظ کل قرآن برائے جوانان کے کیٹگریز شامل ہوں گے۔

بین الاقوامی کمیٹی کے انچارج کا کہنا تھا کہ اس مقابلوں میں اسی ممالک سے قرآء کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے اور اس مقابلے ہمراہ ایک قرآنی نمایش بھی منعقد ہوگی جب کے مختلف قرآنی لیکچرز بھی دیے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ ایوارڈ ایک سالانہ ایونٹ میں بدل رہا ہے اور اس میں عالمی سطح پر قرآنی خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جنمیں مصری قاری خلیل شاھد قبیس مصر سے اور کویت سے قاری عایشہ عبدالرحمن الصفی جیسے قرآء شامل ہیں۔/

 

4177388

ٹیگس: قرآنی ، حفظ ، مقابلے ، کویت
نظرات بینندگان
captcha