ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الجزیره آنلاین»، کے مطابق قرآنی مقابلے بوسنیا میں سعودی سفارت خانے کے تعاون سے اور وزارت أمور اسلامی کے زیراہتمام منعقد ہوں گے۔
مقابلوں میں چودہ ممالک سے 96 طلبا اور طالبات شریک ہوں گی جو بالکان ممالک سے متعلق ہیں۔
مذکورہ امیدوار ابتدائی مراحل میں کامیابی کے بعد سے یہاں پہنچے ہیں جہاں شروع میں 1766 حفاظ کرام شریک تھے اور اس مرحلے میں حفظ کل قرآن، دس پارے، پانچ پارے اور دو پاروں کا مقابلہ شامل ہے۔
مذکورہ مقابلوں کا ہدف نسل نو کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا اور اسلامی معارف کے ساتھ انکی تربیت کرنا اور قرآنی أمور میں انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
جزیرہ بالکان کے مسلمان سالوں کی مشکلات مظالم کے بعد سے گذشتہ سالوں سے بہت توجہ سے اسلامی اقدار اور تشخص کی بقا کے لیے سرگرم ہیں اور حفظ قرآن مجید انہیں کاوشوں کی کڑی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جزیرہ بالکان ان ممالک پر مشتمل ہے جہاں جنوبی یورپ کے جزیرے کے بڑے ممالک شامل ہیں، ان ممالک میں البانیہ، بوسنیا ہرزگونیا، بلغاریہ، کروشیا، کوسوو، مونٹے نگروم مقدونیہ، رومانیہ، سربیا اور اسلونیا شامل ہیں اور اکثر پورے یا بعض ممالک کے کچھ حصے اس جزیرے میں شامل ہیں۔/
4180914