ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الرایه کے مطابق وزیر اوقاف قطر غانم بن شاهین الغانم نے اختتامی تقریب جو شیراٹن ہوٹل دوحہ میں منعقد ہوئی جتینے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔
مذکورہ مقابلوں کا پہلا دور سال 2016 میں منعقد ہوا تھا اور یہ شیخ جاسم بن محمد ثانی مقابلوں کے سلسلے کی کڑی ہے جو کورونا کی وجہ سے کئی سال تک روکا تھا۔
اختتامی تقریب میں ججز کمیٹی کی بھی حوصلہ افزائی کی گیی جس کی صدارت شیخ احمد عیسی المعصراوی نے کی اور منتخب افراد میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے جس کی مجموعی رقم ایک ملین قطری ریال بتائی جاتی ہے۔
مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ ناصر یوسف السلیطی نے نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مذکورہ مقابلوں کی انتظامیہ کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔
انکا کہنا تھا: ایک چوتھائی صدی سے شیخ جاسم بن محمد مقابلے جاری ہیں اور ہر سال اس میں مزید بہتری آرہی ہے اور اب اس میں «اول الاوائل» حفظ مقابلوں کو شامل کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس بار مقابلوں میں دو برابر اضافہ ہوچکا ہے۔
اس مقابلے میں اسی شرکاء شریک تھے اور اگلے مرحلے میں چالیس اور فاینل میں دس لوگ پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
مصری قاری محمد سعد عبدالجلیل نے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، انکا کہنا تھا کہ حفظ قرآن کافی نہیں بلکہ قرآنی تعلیمات پر عمل اہم ہے۔/
4181491