ہالینڈ کے اسلام مخالف سیاست داں کی عالمی سطح پر مذمت

IQNA

ہالینڈ کے اسلام مخالف سیاست داں کی عالمی سطح پر مذمت

16:10 - November 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3515364
ایکنا نیدر لینڈ: ملک کے شدت پسند رہنما کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر اسلامی ممالک نے شدید تنقید کیا ہے۔

ایکنا نیوز- پولیٹیکو، نیوز کے مطابق ہالینڈ کے اسلام مخالف بیان جنہوں نے غزہ جنگ کے بعد دیا تھا شدید اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔

گریٹ ویلڈر اسلام مخالف سیاست داں نے جنہوں نے ہالینڈ انتخابات میں کافی نشستیں حاصل کی ہے انہوں نے غزہ جنگ بارے کہا تھا کہ فلسطینیوں کو اردن منتقل کرنا چاہیے

فلسطینی اتھارٹی نے اس بیان پر ردعمل میں اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا: فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور عالمی سطح پر فلسطین کو جانا جاتا ہے، گریٹ ویلڈر کو حق نہیں کہ وہ اپنی حد سے بڑھ کر بیان دے اور فلسطینیوں کے حق کا فیصلہ کرے، ہم تاکید کرتے ہیں کہ امن صرف خودمختار فلسطین سے میسر ہوگا۔

 

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے گریٹ ویلڈر کو نسل پرستی کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا: ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے اور ہم نے اس سیاست داں کے بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انکو حق نہیں کہ وہ فلسطین کے حق کا انکار کرے۔

 

امارات ، بحرین، یمن اور عرب لیگ نے نھی گریٹ ویلڈر کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

گریٹ ویلڈر نے 22 نومبر کو انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس نے فلسطینوں کو اردن بھیجنے کی بات کی ہے۔

مذکورہ شدت پسند رھنما نے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا جائے اور رام اللہ میں ہالینڈ قونصلیٹ کو بند کیا جائے۔/

 

4184131

نظرات بینندگان
captcha