ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چھیالیسویں قرآنی مقابلے ایران کے ادارہ اوقاف کے قرآنی شعبے کے تعاون سے اگلے ہفتے کو منعقد کیے جارہے ہیں اور یہ مقابلہ جو شھدایے غزہ کے چہلم سے مناسبت رکھتا ہے انکے نام سے منسوب خراسان شمالی کے شھر بجنورد میں منعقد کیا جائے گا۔
مقابلوں میں جو اوقاف کے تعاون سے ہوگا اس میں قران کریم کی توہین آمیز واقعات کی بھی مذمت کی جائے گی۔
پروگرام کی افتتاحی تقریب جمعرات تیس نومبر کو بجنورد کے ہوٹل دایوش میں منعقد ہوگی۔
اس رپورٹ کے مطابق دو روزہ مقابلوں میں خواتین اور مردوں کی سوز یا دعا خؤانی مقابلوں میں چھبیس امیدوار دعا و اذان کے شعبے میں فن کا اظھار کریں گے جب کہ منقبت خوانی میں پچیس گروپ شامل ہوں گے۔
خواتین سوز خؤانی میں حفظ، حسن قرات و ترتیل کے مقابلے ہوں گے جنمیں مجموعی طور پر 73 امیدوار قرآت و حفظ میں شریک ہوں گی۔
مردوں کی دعا خوانی مقابلے پیر سے جمعرات ( چار سے سات دسمبر) کو ہوںگے جنمیں 46 امیدوار قرآت و ترتیل میں 25 دیگر حفظ کل قرآن میں اور اٹھارہ امیدوار بیس پاروں کے حفظ میں شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ پروگرام کے مطابق بعض معروف بین الاقوامی قرآء کو مختلف شہروں میں محافل کے لیے بھی روانہ کیے جائیں گے۔/
4184250