ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی ۲۴ ساعد،کے مطابق مراکش کے وزیر اوقاف احمد التوفیق، نے سینیٹ میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جہالت کے خاتمے اور تعلیم عام کرنے لیے مسجدوں کو فعال کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اب تک ساڑھے چار ملین یعنی پینتالیس لاکھ لوگ مستفید ہوچکے ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ مراکش کی مساجد اس حوالے سے پیش پیش ہیں اور اب تک بڑی تعداد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرچکے ہیں اور ان میں سے بیالیس فیصد ناخواندہ افراد کا تعلق دیہاتی علاقوں سے ہیں۔
التوفیق کے مطابق جن مساجد نے ناخواندگی مہم میں شرکت کی ہیں انکی تعداد ساڑھے تین ہزار کے لگ بھگ ہے اور گاوں وغیرہ میں لوگوں نے اس مہم کی خوب پذیرائی کی ہے اور فیملی وایز کلاسز بنی ہیں۔
وزیر اوقاف مراکش نے اس سے پہلے مسجدوں اور مدارس میں ناخؤاندگی مہم کی خبر دی تھی، مذکورہ مساجد اور مراکز شہروں اور دیہاتوں میں فعال ہیں۔/
4184883