مسجدوں کے تباہ شدہ ملبے پر نماز کی ادائیگی + ویڈیو

IQNA

مسجدوں کے تباہ شدہ ملبے پر نماز کی ادائیگی + ویڈیو

13:40 - December 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3515405
ایکنا قدس: ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے لوگ تباہ شدہ مسجدوں کے ملبوں پر جمعہ ادا کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز- روئٹرز نیوز کے مطابق وزارت اوقاف غزہ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک صہیونی حملوں میں درجنوں مساجد بھی شہید ہوچکی ہیں۔

گذشتہ ہفتے کو اطلاع میں خبر دی گیی تھی کہ غزہ میں اکتیس مساجد اور تین کلیسا مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

 

حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک جوان کو نماز غزہ مسجد کے تباہ شدہ ملبے پر ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کو کافی پذیرایی ملی ہے۔

 

اس ویڈیو میں اسرائیلی حملوں سے نقصان کا بھی اندازہ ہوجاتا ہے جو حماس کی سات اکتوبر کارروائی کے بعد کیا گیا ہے، اس ویڈیو میں باسکٹ بال شرٹ پہنے جوان کو دیکھا جاتا ہے جو غزہ میں تباہ مسجد کی جگہ نماز ادا کرتا ہے۔

 

مذکورہ مسجد خان یونس میں ہے جو غزہ جنگ میں شہید ہوچکی ہے، اسرائیل نے حماس کارروائی کے بعد تباہ کن حملوں کا آغاز کیا ہے اور اس بم باری میں مسجد و کلیسا کوئی باقی نہیں بچا ہے۔

تباہ کن وحشیانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار کے لگ بھگ فسطینی شہید ہوچکے ہیں جنمیں اکثریت غزہ میں محصور بچے اور خواتین شامل ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

۔

 

4185138

ٹیگس: مسجد ، غزہ ، نماز
نظرات بینندگان
captcha