ایکنا نیوز- الکفیل نیوز کے مطابق مذکور نمایش آستانہ حسینی پروگراموں کا حصہ ہے جو شهادت حضرت زهرا(س) کی مناسبت سے «لیڈی فاطمه زهرا(س)، روئے زمین پر بہترین انسان» کے عنوان سے منعقد کی گیی ہے۔
نمائش حوزه علمیه نجف اشرف اور آستانہ مقدس علوی، کاظمی، عسکری و عباسی کے تعاون سے منعقد ہوئی ہے۔
آستانہ عباسی کے مرکز اندیشہ کے ڈائریکٹر سیدمحمد اعرجی، کا اس بارے کہنا تھا: آستانہ عباسی کے فن پاروں میں چار سو پچاس آثار شامل ہیں جنمیں میگزین، کتب اور دیگر مواد موجود ہیں۔
انکا کہنا تھا: اس اسٹال میں تحقیقی آثار اور ثقافتی وسائل موجود ہیں جو محققین اور یونیورسٹی دانشوروں کے لیے باعث کشش ہیں۔
اعرجی کا کہنا تھا: اسٹال میں عقاید، ثقافت اور معارف سے متعلق مواد موجود ہیں جو آستانہ عباسی کے علمی شعبے کی جانب سے پیش کیے گیے ہیں۔/
۔
4187449