ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المصری الیوم کے مطابق مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه کا کہنا تھا: تیسویں مصری بین الاقوامی قرآنی مقابلے قاہرہ میں منعقد ہوں گے جہاں ساٹھ ممالک کے سو نمایندے شریک ہوں گے۔
اب تک 63 امیدوار 54 افریقی، ایشیائی اور امریکہ و یورپ ممالک سے نام کنفرم کروا چکے ہیں جو مقابلوں میں شریک ہوں گے۔
وزیر اوقاف مصرنے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: تیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے قاہرہ کی مسجد دارالقرآن میں ہوں گے۔
انکا کہنا تھا: سال 2023 میں مصر میں دو لاکھ سے زائد قرآنی محافل منعقد ہوچکی ہیں اور چھ ہزار حفظ کی خصوصی محفلیں بھی دیگر پروگراموں میں شامل ہیں۔
وزیر اوقاف مصر، کے مطابق ان قرآنی سرگرمیوں کے مطابق مختلف طبقوں میں قرانی تعلیمات کو عام کرانا ہے اور اسی حوالے قرانی محافل ملک بھر میں سرگرم عمل ہیں۔
محمد مختار جمعه کا اس بارے کہنا تھا: سنت نبوی کے اہتمام میں حدیث کی خصوصی کلاسز بھی ہورہی ہیں جنمیں اساتذہ شریک تھے اور اسی طرح قاہرہ کی مسجد نبوی میں چالیس حدیث نبوی کے کورسز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔/
4187228