مسجد دیرالبلح غزه میں خون آلود قرآنی نسخوں کی جمع آوری+ ویڈیو

IQNA

مسجد دیرالبلح غزه میں خون آلود قرآنی نسخوں کی جمع آوری+ ویڈیو

8:43 - February 08, 2024
خبر کا کوڈ: 3515823
ایکنا: دیرالبلح میں وحشیانہ صہونی بم باری کے نتیجے میں 29 شہادتوں کی اطلاع ہے جہاں مسجد سے خون آلود قرآنی نسخوں کو جمع کیا گیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  وفا نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع دیر البلاح میں رہائشی مکانات پر صیہونی حکومت کے حملے میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں لوگ دیر البلاح پر اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی مسجد کا ملبہ ہٹاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹیج میں نماز کی کتابوں کے ڈھیر اور خون میں لتھڑے قرآن پاک کی پھٹی ہوئی کاپیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

اتوار کے روز صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے وسط میں دو گھروں اور ایک مسجد پر حملہ کر کے 29 افراد کو شہید اور کم از کم 60 کو زخمی کر دیا۔

 

غزہ کی پٹی میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ دیر البلاح کے علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے جارحیت پسندوں کے دعوؤں اور پناہ گزینوں کو اس علاقے میں منتقل کرنے کی درخواستوں کے باوجود اسرائیلی فوج ماضی میں جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔  جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اس دفتر نے مزید کہا: یہ اجتماعی قتل عام غزہ کی جنگ میں شہریوں، بچوں اور خواتین کے خلاف قابضین کی طرف سے کی گئی نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے۔

 

فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ جنگی طیاروں کے شہریوں کے گھروں پر براہ راست حملے سے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

اس دفتر نے دنیا کے تمام آزادی پسند ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے بڑے پیمانے پر قتل عام کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور عام شہریوں، بچوں اور خواتین پر خون کی ہولی اور قتل و غارت گری کا سلسلہ بند کریں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4198403

نظرات بینندگان
captcha