امریکا اور یورپ کے بعد پاکستانی یورنیورسٹیز میں بھی طلبہ کا احتجاج جاری

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

امریکا اور یورپ کے بعد پاکستانی یورنیورسٹیز میں بھی طلبہ کا احتجاج جاری

8:07 - May 04, 2024
خبر کا کوڈ: 3516324
ایکنا : غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کے بعد پاکستانی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس اہلکار کی مظاہرین کو منتشر کرتے وقت فائرنگ کے واقعے کے بعد کلاسیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد گرفتار کیا گیا۔

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں کیمپ لگا کر مظاہرہ کرنے والوں اور پولیس کے درمیان تناؤ حد درجہ بڑھ گیا ہے اور پولیس نے کیمپس میں داخل ہو کر درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انتظامیہ نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے دوسری بار پولیس کو طلب کیا ہے اور احتجاج کرنے والے متعدد طلبہ کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں یونیورسٹی سے بے دخل کرنے کی بھی دھمکیاں دی گئیں۔

کولمبیا یونیورسٹی میں اس وقت 24 گھنٹے کیمپس کے باہر پولیس موجود ہے۔

اس تمام صورتحال کے برعکس تین ہزار میل کے فاصلے پر واقع برکلے کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں صورتحال بالکل مختلف ہے اور وہاں بغیر کسی گرفتاری کے طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔

 

امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت پاکستانی یورنیورسٹیز میں بھی طلبہ کا احتجاج جاری

امریکا کی پورٹ لینڈ یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی طرف گاڑی دوڑانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایمری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، امریکا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے قائم احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے اور گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے طلبہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پُرامن احتجاج کُچلنے کیلئے اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں، امریکی صدر بائیڈن نے بھی مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کردی ہے۔

امریکی طلبا کی تحریک کے بعد سے ایران اور پاکستان کے جامعات میں بھی طلباء مظاہروں کا سلسلہ چل پڑا ہے  جہاں تھران میں متعدد یونیورسٹوں کے طلبا کے مظاہرے ہورہے ہیں۔

 

امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت پاکستانی یورنیورسٹیز میں بھی طلبہ کا احتجاج جاری

پاکستان کے شہر لاہور اور کراچی کے کئی جامعات میں مختلف طلبا تنظیموں نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں طلبہ کی جانب سے تعلیمی اداروں سے منسلک اسرائیلی کمپنیوں سے مالی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha