ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطابق پولیس کے تشدد کے باوجود امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے طلباء نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خلاف اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں میں طلبہ کی تحریک غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے خلاف مسلسل جاری ہے اور مغربی جمہوریت کے جھوٹ کو بے نقاب کررہی ہے۔
ریاستہائے متحدہ میں، کیلیفورنیا یونیورسٹی کے نظام اور لارنس برکلے نیشنل لیبارٹری سے منسلک 10 یونیورسٹیوں کے 48,000 ملازمین، طلباء اور سابق طلباء نے فلسطین کے احتجاج کے حق کے دفاع میں اگلے پیر کو ہڑتال شروع کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
دریں اثناء پولیس نے شکاگو کی ڈی پال یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حامی دھرنے کو توڑ دیا، جب یونیورسٹی کے صدر نے طلباء کو دھرنا چھوڑنے کو کہا اور کہا کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
برطانیہ بھر کی 20 سے زیادہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں، طلباء نے غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عوامی دھرنا جاری رکھا ہوا ہے، اور یہ دھمکی دی ہے کہ وہ جنگ میں ملوث اداروں اور کمپنیوں سے اپنے تعلقات منقطع کرنے کے لیے یونیورسٹیوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپنی تحریک کو تیز کریں گے۔
ہالینڈ میں، پولیس نے ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں غزہ کے حامی طالب علم کے دھرنے کو پرتشدد طریقے سے کچل دیا۔ اور پرتگال کی طرح وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے تل ابیب کے ساتھ سفارتی اور مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے طلبا کے احتجاج کو دبا دیا گیا۔
طلباء کے خلاف تشدد کے باوجود، اس تحریک کا نتیجہ نکل رہا ہے۔ طلباء کے دھرنے کے دس دن بعد بیلجیئم کی گینٹ یونیورسٹی کے صدر نے تین اسرائیلی تحقیقی مراکز کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا جو ہتھیاروں کی تیاری میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔/
4216573