انڈیا میں بڑی مسجد بہانے سے مسمار کردی گیی

IQNA

انڈیا میں بڑی مسجد بہانے سے مسمار کردی گیی

6:51 - June 22, 2024
خبر کا کوڈ: 3516614
ایکنا: اتر پردیش کے شھر لکھنو کے اکبرنگار شهر میں ایک بڑی مسجد کو غیر قانونی تعمیرات کے بہانے مسمار کردی گیی ہے۔

الجزیرہ مبشر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی حکام نے ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ ضلع اکبر نگر میں ریاست کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک کو بغیر اجازت تعمیر کرنے کے الزام میں تباہ کر دیا۔
بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے حکام نے اعلان کیا کہ جدید تعمیر کاری کے منصوبے کے تحت خطے میں مذہبی عمارتوں سمیت 1,320 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں نے بدھ کو کہا کہ کوکریل ندی کے کنارے پر "غیر قانونی" تعمیرات کو منہدم کرنے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 1,169 غیر قانونی رہائشی املاک اور 100 سے زائد کمرشل املاک کو بلڈوزر سمیت بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مسمار کیا گیا۔
آزاد ہندوستانی ویب سائٹس کی خبر کے مطابق، لکھنؤ کے شہری ترقیاتی اتھارٹی کے حکام کی جانب سے اتر پردیش کے دارالحکومت کے مسلم اکثریتی علاقے اکبر نگر میں عمارتوں کو گرانے کے اقدام کو منگل کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ان سائٹس نے مزید کہا: جب شہر کے حکام مسجد حنظلہ یونس کو مسمار کرنے کے لیے آگے بڑھے تو صورتحال انتہائی نازک ہو گئی کیونکہ اس کی وجہ سے وہاں موجود مکینوں کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا۔
جمعرات کو آزاد میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
اسلامی مساجد اور سکولوں کی تباہی
لکھنؤ شہر کے ذرائع نے بتایا کہ انہدام کی مہم میں تین حنظلہ یونس، مدینہ اور محمدیہ مساجد کے علاوہ تین مرکز، اہل السنۃ نور الاسلام، کاظم العلوم اور فاطمہ الزہرا اسکول شامل ہیں۔

ان ذرائع نے مزید کہا: جبکہ موجودہ ہندوستانی حکومت پر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کے مذہبی مقامات کو تباہ کرنے کا الزام ہے، اس اقدام سے  ہندوستانی حکام اور اس ملک کے مسلمانوں کے درمیان نئے تنازعات جنم لے رہی ہیں ۔
ریاست اتر پردیش میں 24 ہیکٹر سے زائد اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے بہانے مختلف مقامات کو مسمار کرنے کا کام گزشتہ سال دسمبر میں ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ایک ہندو عالم دین کی قیادت میں شروع کیا گیا تھا، جو کہ اس کے لیے مشہور ہیں۔/

 

4222512

نظرات بینندگان
captcha