ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام آل بلوچستان مقابلہ حُسن قرآت کے سلسلے میں مقابلے کا آخری مرحلہ اور تقسیم انعامات بروز اتوار بتاریخ 23 جون 2024 جنرل موسیٰ کالج مری آباد کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں ٹاپ قاریان کرام نے براہ راست تلاوت کی اور پوزیشن کے لیے مقابلہ ہوا، اس پروگرام کے مہمان خصوصی بلوچستان کے معروف عالم دین ، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رہنما مولانا محمد خان شیرانی تھے اور ڈاکٹر علامہ محمد موسیٰ حسینی و استاد قاری عبدالرزاق نے بحثیت صدر محفل شرکت کی۔پروگرام میں، امام جمعہ، قرآء کرام کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس مقابلے کے توسط سے بلوچستان بھر کے قرا کو تلا وت قرآن کریم کے شعبے میں ایک بہترین پروگرام اور مقابلہ میسر ہوا۔
یہ مقابلہ اتحاد بین المسلین کے ہم آہنگی کیساتھ ترویج قرآن کریم کے لیے بلوچستان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال مقابلہ کو آل بلوچستان کی سطح تک توسیع دی گئی جس میں شیعہ سُنی قراء نے مقابلے میں شرکت کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام آل بلوچستان مقابلہ حُسن قرآت کے سلسلے میں بلوچستان بھر سے آڈیشن کے لیے قاریان کرام کی ویڈیو ارسال ہوئے۔ مقابلے کے قواعد کے مطابق مقابلے کا پہلا مرحلہ بذریعہ ویڈیو ہونے کے بعد 13منتخب قراء کو فائنل مرحلے کے
لیے منتخب کیا گیا۔
قاری عبدالواسع، قاری عزیز اللہ، قاری حیات، قاری عبدالقاہر، قاری محمد رضا، قاری عمار علی، قاری برکت علی، قاری زاکر حسین، قاری افتخار حسین، قاری نعمت اللہ مدنی، قاری عبیداللہ، قاری محمد اجمل، قاری محمدحسین وغیرہ اس میں شامل تھے۔
مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام اس پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی قاری استاد حسن مختاری سمیت کوئٹہ کے مشہور شیعہ و سنی قراء قاری سلیم کاکڑ، قاری وجاہت رضا،قاری عبدلوہاب انشینی، قاری مفتی شہاب الدین، قاری سراج الدین، قاری سید انور ھاشمی،قاری یحیٰ حسین جعفری، قاری سید سجاد زمانی، بھی شریک تھے جنہوں نے اعزازی تلاوت کی۔