بعض افریقی ممالک میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی تقریب کا انعقاد + تصاویر

IQNA

بعض افریقی ممالک میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی تقریب کا انعقاد + تصاویر

7:09 - July 13, 2024
خبر کا کوڈ: 3516732
ایکنا: آستان عباسی کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نے محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی براعظم افریقی میں حسینی کے ماتمی اجتماعات کا آغاز کیا۔

بعض افریقی ممالک میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی تقریب کا انعقاد + تصاویرایکنا کی رپورٹ کے مطابق، الکفیل کے حوالے سے آستان عباسی کے شعبہ فکری اور ثقافتی امور نے اہل بیت علیہم السلام کے خصوصی مناسبتوں پراپنے سالانہ پروگرام کے مطابق اس سال اسی وقت ماہ محرم کے آغاز میں نائیجیریا سمیت بعض افریقی ممالک میں امام الحسین (ع) کے لیےعزاداری کا اہتمام کیا ہے۔
 
اس مرکز کے تبلیغی یونٹ کے سربراہ سید مسلم الجباری نے کہا: یہ حسینی عزاداری محرم اور صفر کے مہینوں میں براعظم سیاہ کے متعدد ممالک میں حسینی ثقافت کو عام کرنے اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل بیت اور اصحاب پر ہوئے ظلم کا اظہار کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں۔
 
 
انہوں نے مزید کہا: ان پروگراموں میں تنزانیہ، موریتانیہ، سینیگال، گھانا، مڈغاسکر، کینیا، روانڈا، کیمرون، نائجر، نائیجیریا، جمہوریہ بینن، سیرالیون وغیرہ جیسے ممالک میں محرم کے مہینے کے لیے عزاداری اور خصوصی تقاریر کا انعقاد شامل ہے۔
 
 
نائیجیریا کے شہر کدونا میں یہ تقریب اہل بیت علیہم السلام کے ایک بڑے مجمع کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
 
 
اس شہر میں آستان عباسی کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے مبلغ شیخ ابراہیم موسیٰ یوسف نے امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر رونے کی فضیلت کے موضوع پر ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرمودات کو لیکر تقریر کی۔
4226287

 
برگزاری مراسم عزای امام حسین(ع) در برخی کشورهای آفریقایی + عکس
 
برگزاری مراسم عزای امام حسین(ع) در برخی کشورهای آفریقایی + عکس
 
برگزاری مراسم عزای امام حسین(ع) در برخی کشورهای آفریقایی + عکس
 
برگزاری مراسم عزای امام حسین(ع) در برخی کشورهای آفریقایی + عکس

 

نظرات بینندگان
captcha