أفغانستان میں عزاداری پابندیاں اور اعتراضات

IQNA

أفغانستان میں عزاداری پابندیاں اور اعتراضات

7:30 - July 15, 2024
خبر کا کوڈ: 3516740
ایکنا: طالبان کی جانب سے رکاوٹوں پر اہل تشیع کی جانب سے شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں.

ایکنا نیوز، آمو نیوز کے مطابق، افغانستان میں عزاداری کرنے والے شیعوں نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ وہ محرم کی تقریب پر نئی پابندیوں سے لوگوں کے صبر کا امتحان نہ لیں۔
 
سوگواروں کا کہنا ہے کہ طالبان نے ان کی مذہبی تقریبات پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں اور بعض حوالوں  میں عاشورہ کے پرچم کی بے حرمتی کی ہے۔
 
ان سوگواروں کے مطابق محرم کے ساتویں دن پرچم کشائی کی تقریب مساجد کے اندرونی حصوں میں پابندیوں کے باعث محدود رہی۔
 
ہرات میں، مکینوں نے جمعے کی رات طالبان کی طرف سے ان پابندیوں کے نفاذ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شیعہ شہریوں نے مسجد کے اندر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جس میں دعائیں اور عزداری شامل تھی۔
 
ان پابندیوں کے خلاف جمعہ کی رات ہرات کے درجنوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ آمو نیوز کو بھیجی گئی ویڈیوز میں مظاہرین کو محرم کے جھنڈے اٹھائے ہوئے اور طالبان کو انہیں ہٹانے سے روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں مظاہرین کو سائیکلوں پر سوار اور پیدل چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ محرم کے تہوار پر طالبان کی پابندیوں پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
 
جمعے کے روز، ہرات میں طالبان کے انٹیلی جنس اور ثقافت کے شعبے کے سربراہ نے عاشورہ کی تقریب کے انعقاد کے طریقے کو سیاسی اور غیر ملکی بدعت قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا: ہمیں اس بدعت سے بچنا چاہیے جو سیاسی پہلوؤں سے پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا: عاشورہ منانے کا یہ طریقہ اسلام میں موجود نہیں ہے۔ ہمیں غیر ملکی بدعت کو روکنا ہوگا۔
 
شہریوں نے محرم کے عزاداروں کے ساتھ طالبان کے سلوک پر تنقید کی اور طالبان حکومت سے کہا کہ وہ مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔
 
اس سے قبل، آمو نیوز سائٹ تک پہنچنے والے ایک خط میں اشارہ کیا گیا تھا کہ طالبان نے محرم کے سوگواروں کو عوامی مقامات پر تقریبات منعقد کرنے سے منع کیا تھا، عوامی مقامات پر ماتمی علم کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، اور تقریبات کی جگہوں پر پابندی لگا دی تھی۔ طالبان نے گھروں اور عوامی مقامات سے ماتمی پرچم ہٹا دیے ہیں۔ محرم کے سوگواروں میں سے ایک نے کہا: یہ شیعہ برادری اور افغانستان کے لوگوں کی بے عزتی ہے۔ ایک اور شیعہ شہری نے خبردار کیا: طالبان کو شیعہ برادری پر اہم پابندیاں لگا کر لوگوں کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔/

 

4226650

نظرات بینندگان
captcha