ایکنا نیوز، الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق؛ غزہ شہر کے وسط میں واقع ایک اسکول میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے باجماعت نماز کے دوران ہونے والے اس بم دھماکے میں سو سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں درجنوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا: اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے وسط میں الدراج محلے میں اس اسکول پر اس وقت حملہ کیا جب فلسطینیوں کا ایک گروپ وہاں صبح کی نماز پڑھ رہا تھا۔
اسرائیلی فوج نے کچھ دیر پہلے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے «تخریب کاروں کو نشانہ بنایا ہے جو اسکول کے اندر کام کر رہے تھے۔»
صہیونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے: «حماس کی افواج اس اسکول کو چھپانے اور فوج اور سرکاری افواج کے خلاف مختلف حملے کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
اپنے بیان کے آخر میں صہیونی فوج نے بے شرمانہ انداز میں حماس پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔/
4230959