الازهر نے برطانیہ میں مساجد پر حملوں کی مذمت کردی

IQNA

الازهر نے برطانیہ میں مساجد پر حملوں کی مذمت کردی

5:34 - August 17, 2024
خبر کا کوڈ: 3516933
ایکنا: الازهر نے برطانیہ میں مسلم فوبیا میں شدت اور مسجدوں پر حملوں کی مذمت کردی۔

ایکنا نیوز، البصلیح نیوز کے مطابق، سوشل نیٹ ورکس پر انگلینڈ میں ساؤتھ پورٹ جرم کے مرتکب کی شناخت کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے اور جھوٹے دعوے کرنے کے بعد کہ مجرم ایک مسلمان تارک وطن تھا، انگلستان میں انتہائی دائیں بازو کے گروہوں نے اس ملک میں مسلمانوں اور مساجد کے خلاف اپنے حملے شروع کیے، جس پر الازہر کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، اور اس ادارے نے مسلمانوں اور مساجد کے خلاف کیے گئے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

 

الازہر نے ان اقدامات پر سخت انتباہ کیا ہے، جن کا مقصد انگلستان کے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینا اور برطانوی شہریوں میں ایک وسیع رینج میں دہشت پھیلانا ہے، اور مسلمانوں کو اس خطرناک رجحان کے حملوں سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

انہوں نے افراتفری کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے امن کی بحالی اور بلا تفریق قانون کے نفاذ پر زور دیا ہے۔

الازہر مصر نے برطانوی حکومت کے موقف اور برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر کے مسلمانوں کو یقین دلانے اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ان کے عزم کے حوالے سے الفاظ کی بھی تعریف کی۔/

 

4231979

نظرات بینندگان
captcha