شیخه بنت مکتوم قرآ نی مقابلوں کا اعلان

IQNA

شیخه بنت مکتوم قرآ نی مقابلوں کا اعلان

5:24 - October 20, 2024
خبر کا کوڈ: 3517307
ایکنا: دبئی کے پچیسویں بین الاقوامی شیخه هند بنت مکتوم مقابلون کا اعلان کردیا گیا۔

ایکنا نیوز، امارات الیوم سے نقل کیا گیا ہے کہ دبئی کی بین الاقوامی قرآن ایوارڈ فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ شیخہ ہند بنت مکتوم قرآن مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد یکم نومبر  سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
 
یہ مقابلہ دبئی کی بین الاقوامی قرآن کریم ایوارڈ کے اہم ترین پروگراموں میں سے ایک ہے، جو اماراتی شہریوں اور امارات میں مقیم خواتین و حضرات کے لیے مخصوص ہے جو قرآن کریم کے حافظ ہیں۔ ان امیدواروں کو قرآن حفظ مراکز اور قرآنی ادارے امارات بھر سے ان مقابلوں میں شرکت کے لیے نامزد کرتے ہیں۔
 
یہ مقابلہ چھ حصوں میں منعقد کیا جائے گا، جن میں شامل ہیں:
1. پورے قرآن کریم کا حفظ بمع تجوید،
2. مسلسل 20 پاروں کا حفظ بمع تجوید،
3. 10 پاروں کا حفظ بمع تجوید،
4. مسلسل 5 پاروں کا حفظ بمع تجوید (یہ حصہ صرف اماراتی شہریوں کے لیے مخصوص ہے)،
5. امارات میں مقیم 10 سال سے کم عمر افراد کے لیے 5 پاروں کا حفظ بمع تجوید،
6. 10 سال سے کم عمر افراد کے لیے 3 پاروں کا حفظ بمع تجوید (یہ حصہ بھی صرف اماراتی شہریوں کے لیے مخصوص ہے)۔
 
مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد کی عمر رجسٹریشن کے وقت 25 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، اور انہوں نے پہلے کسی دیگر بین الاقوامی مقابلے میں، جیسے کہ دبئی بین الاقوامی قرآن کریم ایوارڈ یا شیخہ فاطمہ بنت مبارک بین الاقوامی قرآن مقابلے میں حصہ نہ لیا ہو۔
 
احمد الزاہد، جو کمیٹی کے رکن اور ایوارڈ کے سرکاری ترجمان ہیں، نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد حفاظِ قرآن کی حوصلہ افزائی اور ان کی عزت افزائی کرنا ہے، اور انہیں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دبئی کے حکمرانوں کی جانب سے ان مقابلوں کی بھرپور حمایت کی گئی ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ اماراتی شہریوں اور یہاں مقیم دیگر تمام افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
 
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے سال 24 ویں مقابلے میں امارات بھر سے 40 مرد حفاظ اور 51 خواتین حفاظ نے شرکت کی تھی۔/

 

4243140

نظرات بینندگان
captcha