یوکرائینی کھلاڑی کی تلاوت قرآن کی ویڈیو وائرل+ تصاویر

IQNA

یوکرائینی کھلاڑی کی تلاوت قرآن کی ویڈیو وائرل+ تصاویر

4:41 - October 23, 2024
خبر کا کوڈ: 3517326
ایکنا: فٹبال کلب شاختار ڈونسک کے مراکشی نژاد کھلاڑی «علاء غرام»، کی ہوائی جہاز میں تلاوت کی ویڈیو کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

ایکنا نیوز، بیان گیٹ نیوز کے مطابق، شاختار دونیتسک کلب کے فیس بک صفحے پر اس 22 سالہ کھلاڑی کی قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی گئیں، جو کلب کے فالوورز میں بہت مقبول ہوئیں اور ان تصاویر نے ریکارڈ تعداد میں ویوز حاصل کیے۔ مختصر وقت میں انہیں 20 ہزار سے زیادہ لائکس ملے۔

 
یہ تصاویر علاء غرام کو قرآن پڑھتے ہوئے دکھاتی ہیں، جب شاختار دونیتسک کی ٹیم لندن میں آرسنل انگلینڈ کے ساتھ یورپین چیمپئنز لیگ کے مقابلے کے لیے گئی تھی۔

 
علاء غرام کی یہ تصاویر منگل، یکم نومبر کو اس وقت جاری کی گئیں جب شاختار دونیتسک چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے کے تیسرے دور میں آرسنل کے خلاف مقابلہ کرنے والا تھا۔

 
علاء غرام کی تصاویر نے انہیں توجہ کا مرکز بنا دیا ہے اور ان کی روحانی حالت اور اس اہم مقابلے سے پہلے ان کے ارتکاز کو ظاہر کیا ہے۔ علاء غرام تیونس کے ایک پیشہ ور فٹبالر ہیں، جو یوکرین کی پریمیئر لیگ میں شاختار دونیتسک کلب اور تیونس کی قومی ٹیم کے لیے بطور مرکزی دفاعی کھلاڑی کھیلتے ہیں۔/

استقبال کاربران از قرآن‌خواندن بازیکن فوتبال اوکراین + عکس

استقبال کاربران از قرآن‌خواندن بازیکن فوتبال اوکراین + عکس

 

4243707

نظرات بینندگان
captcha