صہیونی رژیم کا جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے

IQNA

ترجمان وزارت امور خارجه:

صہیونی رژیم کا جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے

5:44 - October 29, 2024
خبر کا کوڈ: 3517357
ایکنا: ترجمان وزارت امور خارجه نے ایران کی جانب سے صہیونی حملے کے جواب کو ایران کا حق قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے  پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صہیونی حکومت کی حالیہ ایران پر جارحیت کی مذمت کی اور ایرانی افسران اور سرحدی محافظوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کا سب سے اہم واقعہ پیر کی صبح پیش آیا، جب ایران کے ایئر ڈیفنس نے غیرت مندانہ دفاع کیا، جو اس سرزمین کی تاریخ کا اہم موڑ ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے مسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسی طرح حالیہ دنوں میں ایک بدنام دہشت گرد گروہ، جو صہیونی حکومت سے وابستہ ہے، نے ایران کے چند سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا، جس پر ہم ان شہداء کو بھی تعزیت پیش کرتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ سفارتکاری کے شعبے میں، خاص طور پر کشیدگی کے مواقع پر، پیغامات کا تبادلہ مستقل جاری رہتا ہے، مگر اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی اپنے دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، جو اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا حق ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات جاری ہیں، مگر اس کے باوجود ایران کا ردعمل مضبوط ہوگا اور مسلح افواج اور ملکی حکام کے فیصلوں کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
 
اسرائیلی حکومت نے ایران کے تین صوبوں میں عسکری تنصیبات پر حملہ کیا، جس میں ایران کی افواج کے چار اہلکار شہید ہوگئے۔
 
پیر کے روز پریس کانفرنس میں بقائی نے اقوام متحدہ کے قیام کی 79ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اقوام متحدہ کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے کا مناسب موقع ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اس ایک سال کے دوران، غزہ میں جاری نسل کشی کے باوجود، اقوام متحدہ کی کارکردگی اور ذمہ داری پر سوال اٹھائے گئے ہیں اور نہ تو امریکہ اور نہ ہی صہیونی حکومت کو جوابدہ ٹھہرایا گیا ہے، بلکہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی کمزور کارکردگی بھی دیکھی گئی ہے۔
 
انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل کی نسل کشی غزہ تک محدود نہیں بلکہ مغربی کنارے میں بھی جاری ہے۔
 
انہوں نے ایران کی فعال سفارتکاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی فورمز اور اداروں میں وسیع کوششیں کی ہیں۔/

 

4244787

نظرات بینندگان
captcha