ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعلیمات اور رہبرانہ شخصیات کے افکار کو فروغ دینے کے لیے "زندگی اما خمینی رح کے انداز میں" کے عنوان سے ایک آنلائن کتابخوانی MCQs مقابلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے فری رجسٹریشن لازم ہے اور خواہشمند افراد دسمبر کے آخر تک نام لکھوا سکتے ہیں۔ مطالعے کے لیے کتاب کا لنک فراہم کیا جائے گا اور اس کے لیے قارئین واٹس ایپ نمبر 03111587772 پر رابطہ کرسکتے ہیں، جس سے شرکاء آسانی سے تیاری کر سکیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مقابلے کا امتحان 18 جنوری کو آنلائن منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف سوالات شامل ہوں گے۔ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کی ترغیب دی جا رہی ہے تاکہ حضرت امام خمینی کے خیالات اور فلسفۂ زندگی کو سمجھنے اور سیکھنے کا موقع میسر ہو۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے مذکورہ نمبر اور خانہ فرھنگ ایران حیدرآباد رابطہ کیا جاسکتا ہے، جیتنے والوں کو نقد قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔