ملایشیاء میں فرسوہ قرآنی نسخوں کی تبدیلی کی مہم

IQNA

ملایشیاء میں فرسوہ قرآنی نسخوں کی تبدیلی کی مہم

14:43 - November 27, 2024
خبر کا کوڈ: 3517534
ایکنا: ایک تخلیقی کاوش میں وزارت داخلہ نے آفر دی ہے کہ لوگ پرانے قرآن جدید نسخوں سے تبدیل کراسکتے ہیں۔

ایکنا نیوز- مالے میل نیوز کے مطابق کوالالمپور میں منعقدہ ایک نمائش میں اس ملک کے لوگوں نے وزارتِ داخلہ کے اسٹال پر اپنے پرانے قرآن مجید کے نسخے نئے قرآن کے نسخوں سے تبدیل کیے۔

یہ نمائش تین دن تک جاری رہی۔ اس اسٹال کے ایک ذمہ دار نے کہا: "یہاں پر تمام پرانے یا خراب شدہ قرآن کے نسخے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا: "نہ صرف فرسودہ نسخے، بلکہ وہ نسخے بھی جو وزارتِ داخلہ کی تصدیق کے مہر کے بغیر ہیں، تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

اس اسٹال کے ایک وزیٹر نے کہا کہ یہ روزمرہ استعمال کے لیے ایک نیا قرآن حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ملائیشیا کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا کہ اس پروگرام، جسے "Jom Exchange Al-Quran" کہا گیا، میں پیش کیے جانے والے قرآن کے نسخے ملائیشیا کے حکام کی تصدیق شدہ ہیں اور انہیں مسلم علما کی نگرانی میں منتخب کیا گیا ہے۔

ملائیشیا میں، وزارتِ داخلہ قرآن کی فروخت، تقسیم، اور اشاعت کی نگرانی کی ذمہ دار ہے۔ قرآن کی اشاعت، یہاں تک کہ ایک آیت کے لیے بھی، قرآن کی اشاعت سے متعلق 1986 کے قانون کے تحت اجازت نامے کی ضرورت ہوتی ہے۔

نک یوسفی یوسف، جو وزارت کے عمل درآمد اور نگرانی کے شعبے کے سیکریٹری ہیں، نے کہا کہ زیادہ تر تبدیل کیے گئے قرآن کے نسخے غیر مجاز تھے۔ انہوں نے مزید کہا: "قرآن کے نسخوں کو اجازت حاصل کرنے کے لیے عثمانی خط کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرسودہ قرآن کے نسخوں کے جائزے میں جو عام غلطیاں پائی گئیں، ان میں ناقص آیات، نقطہ یا نشانات کی غلطیاں، سورتوں اور جزوں کے نام واضح نہ ہونا، آیتوں کے نمبرز کا ختم ہونا، اور صفحات کا میلا ہونا شامل ہے۔

یہ اقدام تین روزہ تقریب کا حصہ تھا جو اس ملک کے وزیراعظم انور ابراہیم کی حکومت کی کامیابیوں کی یاد میں منعقد کی گئی۔/

4250561

نظرات بینندگان
captcha