شام کا مسئلہ اسلامی ممالک کے ہاتھوں حل ہوگا

IQNA

پزشکیان پارلیمنٹ میں:

شام کا مسئلہ اسلامی ممالک کے ہاتھوں حل ہوگا

5:37 - December 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3517559
ایکنا: ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام کا موجود مسئلہ اسلامی ممالک کے تعاون سے حل ہوگا اور امریکہ و اسرائیل کو موقع نہیں ملنا چاہیے۔

ایکنا کے مطابق، مسعود پزشکیان، صدرِ جمہوریہ ایران، نے گذشتہ روز، اتوار، مجلس اور حکومت کے مشترکہ اجلاس کے بعد روزِ مجلسِ شورای اسلامی کی آمد پر مبارکباد دی۔

پزشکیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی کسی ملک کی ارضی سالمیت پر طمع نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ خطے کے ممالک اپنی طاقت سے مسائل حل کر سکتے ہیں اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم خطے کے معاملات میں بہت بہتر صورتحال میں ہیں، اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ خطے کے ممالک نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کی۔" 

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شام کے بحران کو اسلامی ممالک کی مداخلت اور اجتماعی تعاون سے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں امریکہ اور اسرائیل کو اس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔/

 

4251515

ٹیگس: شام ، ایرانی ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha