عمانی بادشاہ کو مصحف استنبول کا تحفہ

IQNA

عمانی بادشاہ کو مصحف استنبول کا تحفہ

15:04 - December 03, 2024
خبر کا کوڈ: 3517570
ایکنا: ترک صدر نے عمانی بادشاہ کو استنبول کا مصحف(ترک قومی مصحف) کا تحفہ پیش کردیا۔

ایکنا نیوز، الصحوہ نیوز کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو ان کی ملاقات کے دوران مصحف استنبول کا ایک نسخہ بطور خاص تحفہ پیش کیا۔

یہ اقدام عمانی سلطان کے ترکی کے سرکاری دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر مشاورت کے دوران کیا گیا، جو دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی گہرائی کو اجاگر کرتا ہے۔

تقریب کے دوران، جہاں مصحف استنبول عمان کے سلطان کو پیش کیا گیا، مشہور ترک خطاط حسین کوتلو نے اردوغان اور ہیثم بن طارق کو اس مصحف کی خصوصیات اور اس فن پارے کی تفصیلات کے بارے میں مفصل وضاحت پیش کی۔

مصحف استنبول، جو فن اور تخلیق کا ایک شاہکار ہے، ترکی کی اسلامی وراثت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اسلامی تاریخ میں ایک منفرد تخلیق سمجھا جاتا ہے، جو خالص عربی خط میں لکھا گیا ہے اور اسلامی خطاطی کے بہترین نسخوں سے متاثرہ تزئینات کے ساتھ مزین ہے۔

اس قرآن کی تیاری کے تمام مراحل، بشمول کاغذ، خطاطی، رنگ اور تذہیب، جدید ترین معیارات اور بے مثال تخلیقی صلاحیت کے ساتھ انجام دیے گئے ہیں۔

اس قرآن کے لیے استعمال ہونے والا کاغذ اسلامی مقدس شہروں جیسے مکہ، مدینہ، بیت المقدس، بخارا، اور سمرقند کے درختوں کی شاخوں اور پھولوں سے بنایا گیا۔ ان مواد کو پیس کر کاغذ کے گودے میں شامل کیا گیا تاکہ اسلامی مقدس مقامات کی روح، جو امت مسلمہ کو متحد کرتی ہے، اس کام میں نمایاں ہو سکے۔/

 

4251557

ٹیگس: ترکی ، قرآن ، عمان ، بادشاہ
نظرات بینندگان
captcha