پاراچنار کی جوان نسل بدامنی کی وجہ سے تعلیم اور روزگار سے محروم ہے

IQNA

جنرل سیکریٹری وحدت ملی پاکستان:

پاراچنار کی جوان نسل بدامنی کی وجہ سے تعلیم اور روزگار سے محروم ہے

7:57 - December 07, 2024
خبر کا کوڈ: 3517589
ایکنا: لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سالوں کی بدامنی کی وجہ سے پاراچنار کے جوان تعلیم اور روزگار سے محروم ہے۔

ایکنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لیاقت بلوچ، جنرل سیکریٹری وحدت ملی پاکستان نے  بروز جمعرات کو، اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران پاراچنار میں جاری دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے عوام امن کے خواہاں ہیں اور جنگ و تصادم کے مکمل خاتمے پر زور دیتے ہیں۔

یہ اجلاس پاکستان کے مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی موجودگی میں منعقد ہوا، جس میں پاراچنار کے عوام کی جان، مال، عزت اور سفر کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر ذمہ داری عائد کی گئی۔

اجلاس کی اہم تجاویز:

موجودہ صورتحال نے عوام کو عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔

حکومت کو فوری طور پر جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد، ہتھیاروں کی نقل و حرکت کو روکنا اور دونوں فریقوں کے درمیان امن کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا۔

اجلاس میں جرگوں کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ وہ علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

ارسالی/نسل جوان پاراچنار به دلیل ناامنی از آموزش و اشتغال محروم شده‌اند

حکومت سے مطالبات:

جرگوں کے فیصلوں کا احترام کیا جائے اور ان پر مکمل عملدرآمد کی ضمانت دی جائے۔

کالعدم تنظیموں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اور غیر جانبدارانہ کارروائی کی جائے۔

تعلیمی اور معاشی مواقع کی کمی کی وجہ سے نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے؛ اس لیے ایک خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

زمین کے تنازعات کو ملکیتی دستاویزات کی بنیاد پر حل کیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور علاقے میں امن و ترقی کا خواب پورا ہو۔

اجلاس کے آئندہ اقدامات:

یہ بھی واضح کیا گیا کہ وحدت ملی کونسل کا مرکزی وفد جلد ہی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا اور اپنی سفارشات کے ساتھ ایک جامع منصوبہ پیش کرے گا۔/

 

4252445

نظرات بینندگان
captcha