ایران کے خواتین حفظ و قرائت مقابلوں کا اختتام

IQNA

ایران کے خواتین حفظ و قرائت مقابلوں کا اختتام

5:47 - December 10, 2024
خبر کا کوڈ: 3517607
ایکنا: سینتالیسویں قومی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب تبریز میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کے مطابق، قرآن کریم کے سینتالیسویں قومی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب خواتین کے حصے میں حفظ کل، حفظ ۲۰ جزء، قرائت اور قرائت ترتیل کے لیے مصلای تبریز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا آغاز بین الاقوامی قاری مہدی غلام نژاد کی تلاوت سے ہوا۔

تقریب کے آغاز میں مریم کاظمی، جو ان مقابلوں کے خواتین کمیٹی کی انچارج ہیں، نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی یاد، اسلامی انقلاب کے شہداء، آٹھ سالہ دفاع مقدس، اور مقاومت، امن و صحت کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے اس حصے میں ۹۶ شرکاء نے قرائت، ترتیل، حفظ کل اور حفظ ۲۰ جزء کے مقابلوں میں حصہ لیا، جبکہ ۴۷ افراد سات مختلف ہمخوانی گروپس سے شامل ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں یہ تاریخی اور ثقافتی پروگرام شہیدان محراب اور عاشورائیان کے شہر میں منعقد ہوا۔

مریم کاظمی نے بتایا کہ مساجد، مدارس اور دفاتر میں قرآنی محافل کا انعقاد مقابلوں کے اختتام تک جاری رہے گا۔ خواتین کمیٹی نے دو ماہ پہلے مختلف تجربہ کار اور ماہر اراکین کے ساتھ اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔

رپورٹ کے مطابق، خواتین کے حفظ اور قرائت کے مقابلوں کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مردوں کے حصے کے مقابلے آج افتتاحی تقریب کے ساتھ صبح ۱۰ بجے نغمات دینی کے مقابلوں سے شروع ہوں گے اور ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے۔ مردوں کے نغمات دینی کے مقابلے، جن میں مدح سرائی، قرآن کی ہمخوانی، اذان اور دعاخوانی شامل ہیں، اگلے دو دن تک منعقد ہوں گے۔ جبکہ حفظ اور قرائت کے مقابلے جمعہ، سے شروع ہو کر ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے۔/

 

4253097

ٹیگس: ایران ، قومی ، مقابلے
نظرات بینندگان
captcha