سوشل میڈیا سے نامور مصری قاریوں کی تلاوت

IQNA

سوشل میڈیا سے نامور مصری قاریوں کی تلاوت

5:35 - December 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3517646
ایکنا: مصر کی اعلی اسلامی کونسل نے خبر دی ہے کہ نامور مصری قاریوں کی تلاوت سوشل میڈیا سے نشر ہوگی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، جو aboutmsr.com سے نقل کی گئی ہے، یہ تلاوتیں "قرآن أوقات عصر" پروگرام کے تحت مصر کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور اور وزارت اوقاف کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باضابطہ صفحات کے ذریعے نشر کی جاتی ہیں۔

یہ اقدام مصر کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک نمایاں روحانی تجربہ فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

کونسل نے اپنے قیام کے بعد سے قرآن کریم کو مصر کے مشہور قاریوں، جیسے شیخ محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد، مصطفی اسماعیل، اور محمود علی البنا کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ان آڈیو ریکارڈنگز نے قرآن کی تلاوت کے عالمی مقام کو مضبوط بنانے میں مصر کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

"قرآن أوقات عصر" پروگرام کونسل کی قرآن کے فروغ کے لیے نئی کاوشوں میں سے ایک ہے، جو جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ سامعین تک قرآن کی آواز پہنچانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

مصر کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور قرآن کریم کی اشاعت اور وحی کے کلام کے مختلف زبانوں میں تراجم میں بھی سرگرم ہے، جو دنیا میں اسلامی تعلیمات کی درست تفہیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ کونسل قرآن کی خدمت اور مصری قاریوں کی قرآنی میراث کو زندہ اور عام کرنے کے لیے جدید وسائل کا استعمال کرتی ہے، اور "قرآن اوقات عصر" پروگرام اسی مقصد کے تحت شروع کیا گیا ہے۔/

 

4254125

نظرات بینندگان
captcha