کربلاء میں ایران-عراق علمی مقابلہ کا اعلان

IQNA

کربلاء میں ایران-عراق علمی مقابلہ کا اعلان

13:38 - January 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3517839
ایکنا: عراق-ایران علمی ٹیکنالوجی مقابلہ عراق کی وزارت تعلیم کے اعلی کمیشن کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا کے مطابق، ایران میں عراقی ثقافتی مشیر کے حوالے سے، حجت الاسلام غلامرضا اباذری نے اعلان کیا کہ ایران اور عراق کا دوسرا ہفتہ علم و ٹیکنالوجی کربلا میں منعقد ہوگا، جو دونوں ممالک کے درمیان سائنسی، تعلیمی، اور تکنیکی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ تقریب  (18 تا 21 جنوری 2025) کو عراقی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔

اباذری نے بتایا کہ اس تقریب میں ایران اور عراق کی 60 سے زیادہ معروف جامعات، پارکس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہان، اور ایران کے تحقیقی مراکز کے نمائندے شریک ہوں گے، جو دونوں ممالک کی سائنسی اور تحقیقی شعبوں میں گہرے تعاون کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہفتہ کربلا میں علم و ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید کامیابیوں کو پیش کرنے، علمی تبادلوں، اور مختلف شعبوں میں نئے تعاون کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ تقریب پہلے ہفتہ علم و ٹیکنالوجی کا تسلسل ہے جو گزشتہ سال مشہد میں منعقد ہوئی تھی اور جس میں کئی سائنسی و تکنیکی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے، جنہوں نے دونوں ممالک کے علمی تعلقات کو عملیاتی سطح پر فروغ دیا۔

دوسرے ہفتہ علم و ٹیکنالوجی کا انعقاد علاقائی سائنسی و تکنیکی تعاون کے لیے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔ یہ صرف علمی تبادلوں تک محدود نہیں بلکہ نخبگان کے باہمی روابط کو فروغ دینے، مشترکہ ٹیکنالوجیز کی ترقی، اور تعلیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا ایک نادر موقع ہے۔

اباذری نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دور میں، جب علم و ٹیکنالوجی ترقی کا محور ہیں، اس طرح کے تعاون سائنسی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتے ہیں اور نئے محققین اور ماہرین کی تربیت کے لیے بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ ہفتہ نہ صرف ایک علمی تقریب ہے بلکہ جامع تعلقات کو مضبوط بنانے، سائنسی سفارت کاری کو فروغ دینے، اور خطے میں مشترکہ مستقبل کے لیے اسٹریٹجک تعاون کی تعمیر کا ایک سنگِ میل ہے۔/

 

4260553

نظرات بینندگان
captcha