ایکنا نیوز کے مطابق اسلامی دنیا کے محبوب رہنما اور انقلابی لیڈر سید حسن نصراللہ کا تشیع جنازہ اس اتوار کو ہوگا۔ انکے بیٹے کا کہنا تھا : اگرچہ میں جسمانی طور پر وہاں موجود نہیں ہوں گا، لیکن میرا دل وہیں ہوگا، اُن لوگوں کے ساتھ سوگ منا رہا ہوگا جنہوں نے ان سے محبت کی اور جن کی زندگیاں ان کے لمس سے بدل گئیں۔ ان کے لیے جو محبت میرے دل میں ہے، وہ آج بھی میری آنکھوں میں آنسو لے آتی ہے، اور الفاظ کبھی اس بات کا مکمل احاطہ نہیں کر سکتے کہ یہ عظیم شخصیت ہمارے لیے کتنی اہم تھی۔
ان کے بیٹے، سید محمد مہدی، نے اپنے والد کے جنازے کے بارے میں کہا کہ یہ محض ایک الوداعی اجتماع نہیں ہوگا، بلکہ ایک عہد ہوگا… ایک وعدہ کہ ہم ان کی میراث کو آگے بڑھائیں گے، ان اقدار کو تھامے رکھیں گے جن کے لیے انہوں نے جیا اور قربانیاں دیں۔
اتوار وفاداری اور محبت کا دن ہوگا، تجدیدِ عہد کا دن ہوگا، اس راستے پر چلنے کا عہد جو انہوں نے ہمارے لیے بنایا۔ یہ ایک ایسے شخص کی زندگی کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہوگا جو طوفانوں کے سامنے ڈٹا رہا، اور ایک ایسے دل کو یاد کرنے کا موقع ہوگا جو ہمارے لیے بوجھ اٹھاتا رہا۔
میں وہاں جسمانی طور پر موجود نہ بھی ہوں، تب بھی میری روح وہاں ہوگی، میری دعائیں سوگواروں کی دعاؤں میں شامل ہوں گی، اور میرا دل وفاداری کے الفاظ دہراتا رہے گا: "لبیک یا سید!"