ایکنا نیوز، شارجہ 24 کے مطابق عبداللہ خلیفة السبوسی، سربراہ ادارہ امور اسلامی شارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں رمضان المبارک کے دوران منعقد ہونے والے خصوصی پروگرامز اور منصوبوں کی تفصیلات کا اعلان کیا۔
20 سے زائد دینی و سماجی منصوبے
ادارہ امور اسلامی شارجہ نے اعلان کیا کہ وہ 20 سے زائد مختلف منصوبے مختلف ماہرانہ اداروں کے اشتراک سے مکمل کرے گا۔ اس سلسلے میں درج ذیل ادارے تعاون کریں گے:
مؤسسۂ قرآن و سنت شریف
بین الاقوامی خیراتی تنظیم شارجہ
اکیڈمی آف قرآن کریم
شارجہ ریڈیو و ٹیلی ویژن قرآن چینل
جامعہ القاسمیہ
نئی مساجد اور خصوصی نمازوں کا انتظام
رمضان المبارک کے آغاز میں 20 نئی مساجد کا افتتاح کیا جائے گا، جو شارجہ اور اس کے نواحی علاقوں میں قائم ہوں گی۔
"پروگرام برائے ممتاز قاری حضرات" کے تحت 170 نمایاں قاری حضرات رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز مغرب کی امامت کریں گے اور 12 مساجد میں اجتماعی ختم قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔
قرآنی تعلیم و تفہیم کے خصوصی پروگرام
مسجد الکوثر، البودنیق میں "قرآنی قرائات کی معرفت" کے تحت 10 مشہور قرآنی قرائتوں کی سادہ اور عملی وضاحت دی جائے گی۔
حفظِ قرآن کے فروغ کے لیے 1487 سے زائد دروس و لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں مؤسسۂ قرآن و سنت شریف اور ادارہ امور اسلامی، اوقاف اور زکوٰۃ تعاون کریں گے۔
قرآن کریم کی تفسیر کے دروس ہر ہفتے کے روز اور اتوار کو نماز ظہر کے بعد تمام مساجدِ شارجہ میں ہوں گے۔
23 مخصوص مساجد میں روزانہ نماز عصر کے بعد قرآنی قرائت کی تصحیح کے سیشن رکھے جائیں گے۔
45000 سے زائد مذہبی دروس و خطابات مساجد میں نماز عصر کے بعد منعقد ہوں گے۔
غیر عربی بولنے والی برادری کے لیے خصوصی انتظامات
93 مساجد مخصوص کی گئی ہیں، جہاں غیر عربی بولنے والے افراد کو اسلامی تعلیمات اور اقدار سے روشناس کرایا جائے گا۔
رمضان المبارک کے خصوصی مذہبی پروگرامز، پاڈکاسٹ اور ڈیجیٹل مواد سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر نشر کیے جائیں گے۔/
4268801