آستانہ قدس حسینی کی جانب سے قرآنی ایکٹویسٹوں کی حوصلہ افزائی

IQNA

آستانہ قدس حسینی کی جانب سے قرآنی ایکٹویسٹوں کی حوصلہ افزائی

8:36 - April 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3518284
ایکنا: آستانہ قدس حسینی نے رمضان المبارک میں قرآنی خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ایکنا نیوز کی کربلا سے رپورٹ کے مطابق، آستان مقدس حسینی سے وابستہ دارالقرآن الکریم نے ان رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے ماہِ مبارک رمضان کے ایّام میں حرم امام حسین (ع) میں ختمِ قرآن کے انعقاد میں حصہ لیا۔

شیخ خیرالدین الهادی، جو دارالقرآن الکریم حرم حسینی کے سربراہ ہیں، ایک بیان میں کہا: یہ اعزاز ان رضاکاروں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر پیش کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی پوری توانائیاں وقف کیں تاکہ یہ قرآنی عمل مکمل کامیابی سے ہمکنار ہو۔ ان کی کوششیں اس بات کی علامت ہیں کہ وہ خلوصِ دل سے اللہ کی کتاب کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم ان تمام قرآنی منصوبوں کی حمایت جاری رکھیں گے جو قرآن کی ثقافت کو عام کرنے اور معاشرے کے قرآن سے تعلق کو مضبوط بنانے میں مددگار ہیں۔

رسول الوزنی، جو دارالقرآن الکریم میں قرآنی محافل کے شعبے کے انچارج ہیں، نے وضاحت کی کہ رضاکاروں کی کوششیں اس پروگرام کی کامیابی کی بنیاد بنیں، اور زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت اور ان کا جوش و خروش اس منصوبے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قرآنی پروگرام ہماری اس دینی ذمہ داری کے تحت ہے جس کا مقصد قرآن کی ثقافت کو پھیلانا اور ماہِ مبارک میں قرآن سے تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔

ختمِ قرآن کریم کی یہ تقریب ماہِ رمضان کے نمایاں ترین پروگراموں میں سے ہے، جس کے انعقاد کے لیے آستان قدس حسینی ہر سال پرجوش ہوتا ہے، اور کل بھی ختمِ قرآن کریم کے شرکاء کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔/

 

4274909

نظرات بینندگان
captcha