قرآنی مقابلہ «زَینُ الْأَصْوَات» کا اعلان

IQNA

قرآنی مقابلہ «زَینُ الْأَصْوَات» کا اعلان

7:15 - April 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3518353
ایکنا: پہلا قرآنی مقابلہ «زَینُ الْأَصْوَات» آل‌البیت (ع) قرآنی فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، مؤسسہ قرآنی آل‌البیت(ع) نے اپنی نوعیت کے پہلے قومی سطح کے قرآن کریم مقابلہ جات کا اعلان کیا ہے، جو "زَینُ الْأَصْوَات" کے عنوان سے منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بابرکت مقابلہ جات تین مختلف شعبہ جات پر مشتمل ہوں گے:

1.     قرائت تحقیق (تحقیقی تلاوت) – مخصوص بالغ مرد حضرات (17 سال سے زائد عمر) کے لیے؛

2.     تلاوت تقلیدی – مخصوص نوجوان لڑکوں (9 تا 16 سال) کے لیے؛

3.     تلاوت دوخوانی – مخصوص بالغ مرد حضرات (17 سال سے زائد عمر) کے لیے، جن میں دو قاری مشترکہ انداز میں تلاوت کریں گے۔

انعامی رقم اور رجسٹریشن کی تفصیلات

منتظمین کے مطابق، اس قرآن فہمی اور صوتی حلاوت کے جشن کے لیے کل انعامی رقم پانچ ارب ریال (تقریباً پچاس کروڑ تومان) مقرر کی گئی ہے، جو شرکاء کی قرآنی خدمات اور مہارتوں کے اعتراف کے طور پر دی جائے گی۔

رجسٹریشن کی تاریخ: شرکت کے خواہشمند حضرات و نوجوان 23 فروردین (11 اپریل) سے 10 اردیبهشت (30 اپریل) تک آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے اپنی شمولیت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ: 🌐 panel.quran-aalulbayt.com

یہ مقابلہ نہ صرف قرآن کریم کی خدمت اور قرآنی ثقافت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا بلکہ نوجوان نسل کے لیے قرآنی تربیت اور صوتی مہارت کو نکھارنے کا ایک سنہری موقع بھی فراہم کرے گا۔/

 

4276921

نظرات بینندگان
captcha