ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مشیر دفتر، کوالالمپور (ملائیشیا) کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاع دی ہے کہ: "منار سیکرٹریٹ" جو عالمی اتحاد برائے مساجد برائے دفاع از الاقصیٰ کا ایک اقدام ہے — نے سرکاری طور پر "6800 مساجد کی الاقصیٰ کے لیے مہم" کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ وسیع تحریک نعرے کے تحت شروع کی گئی ہے: "ہر منبر سے الاقصیٰ کی پکار گونجے گی" جس کا مقصد مسجد الاقصیٰ کا دفاع، فلسطینی کاز کی حمایت اور صہیونی قبضے کے خلاف مزاحمت کو فروغ دینا ہے۔
اس قومی مہم کے تحت، پورے ملائیشیا میں 6800 مساجد کو آگاہی، روحانی مزاحمت اور عوامی یکجہتی کے مراکز کے طور پر فعال کیا جائے گا تاکہ فلسطینی قوم کے حقوق کے دفاع میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے۔
مہم کی نمایاں سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
یہ قومی مہم "منار" کے اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد آسیان ممالک اور اس سے آگے تک، ایک عالمی مسجدی نیٹ ورک بنانا ہے۔ اس نیٹ ورک میں انڈونیشیا، جنوبی تھائی لینڈ، فلپائن، کمبوڈیا، برونائی، عرب ممالک، ترکی، افریقہ اور یورپ کی مساجد شامل ہوں گی۔
"منار" سیکرٹریٹ نے مالیشیائی مساجد کے تاریخی کردار بطور آگاہی، وحدت اور اسلامی امت کی مزاحمت کے قلعے پر زور دیتے ہوئے تمام ائمہ، مساجد کی انتظامیہ، اسلامی این جی اوز اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ اس مقدس تحریک میں شامل ہوں۔/
4278658