حرم مطہر حضرت عباسؑ کی لائبریری میں موجود 2000 نایاب مخطوطات کی فہرست تیار

IQNA

حرم مطہر حضرت عباسؑ کی لائبریری میں موجود 2000 نایاب مخطوطات کی فہرست تیار

4:52 - May 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3518417
ایکنا: آستانہ مقدس عباسی مرکزی لائبریری میں ۲۰۰۰ نسخوں کی فہرست بندی مکمل کرلی گئی۔

خطیایکنا نیوز، الکفیل نیوز کی چینل کی رپورٹ کے مطابق احمد محمد عبداللہ، جو آستان مقدس عباسی کے خطی نسخوں کی تصویربرداری اور فہرست‌نویسی کے مرکز سے وابستہ ہیں، نے بتایا کہ اس مرکز نے حرم مطہر حضرت عباسؑ کی لائبریری میں موجود دو ہزار (2000) خطی نسخوں کی دقیق فہرست‌نویسی مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ یہ نسخے چار حصوں میں شائع کیے جا چکے ہیں، اور آستان عباسی کے رفقا ان نسخوں کے پانچویں حصے کی اشاعت میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان خطی نسخوں کی فہرست‌نویسی میں نسخے کا عنوان، مصنف کا نام، تحریر کی تاریخ اور مقام بھی درج کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، بعض اہم نسخے جیسے کہ قرآن کریم، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کو خصوصی طور پر نمایاں کیا گیا ہے، کیونکہ ان پر محققین اور اسکالرز کی گہری توجہ رہی ہے۔

عبداللہ نے یہ بھی ذکر کیا کہ اس یونٹ نے مختلف ممالک میں موجود عوامی و نجی کتب خانوں کے خطی نسخوں کی فہرستوں کو بھی شائع کیا ہے، اور انہیں ایک ویب سائٹ پر "مرجع دیجیتال میراث نسخ خطی" کے عنوان سے مستند و ڈیجیٹل صورت میں محفوظ کیا گیا ہے، جس میں اب تک 1,00,606 عناوین کو فہرست‌بندی کیا جا چکا ہے۔/

 

 

 

4279756

نظرات بینندگان
captcha