آنکھوں کے بغیر پیدا ہونے والا مصری بچہ حافظِ قرآن بنا

IQNA

آنکھوں کے بغیر پیدا ہونے والا مصری بچہ حافظِ قرآن بنا

4:57 - May 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3518418
ایکنا: نابینا مصری بچے کی عمدہ تلاوت نے مصریوں کو حیرت زدہ کردیا۔

آنکھوں کے بغیر پیدا ہونے والا مصری بچہ حافظِ قرآن بناایکنا نیوز، شبکہ تواصل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق، ایک مصری بچہ جو بغیر ناک اور آنکھوں کے پیدا ہوا تھا، قرآن کریم کو حفظ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

یہ بچہ مصر کے معروف ٹی وی چینل الحیات کے پروگرام "واحد من الناس" (یعنی "ایک عام انسان") میں مہمان کے طور پر شریک ہوا، جسے مشہور اینکر عمرو اللیثی پیش کرتے ہیں۔

محمد نامی اس بچے نے بتایا کہ اس کی عمر گیارہ سال ہے اور وہ اللہ کے فضل اور اپنے والدین کی مدد سے قرآن کریم حفظ کر چکا ہے۔ اس نے کہا کہ اس کی کئی بہنیں ہیں اور وہ اس آزمائش پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہے جو اسے دی گئی۔

اس ذہین بچے نے مزید کہا کہ وہ ایک اچھا انسان بننے، اپنے ملک اور دین کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ محمد دس سال قبل، جب وہ صرف ایک سال کا تھا، اسی پروگرام میں شریک ہو چکا تھا۔ اب وہ حافظِ قرآن بن چکا ہے اور اللہ کی عطا کردہ غیرمعمولی صلاحیتوں سے بہرہ مند ہے۔

پروگرام کے دوران محمد نے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی اور مشہور قراء کی طرز میں قراءت کر کے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ اس کی والدہ نے کہا کہ جو کوئی بھی محمد کی حالت دیکھتا، حیرت زدہ رہ جاتا۔ دنیا میں ایسے جسمانی نقص کے صرف سات کیسز ہیں، اور مصر و مشرق وسطیٰ میں صرف محمد کا واحد کیس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد کی شدید جسمانی حالت، اور ڈاکٹروں کی یہ پیشگوئی کہ وہ زندہ نہیں رہے گا، انہیں ناامیدی میں ڈال چکی تھی، لیکن الحمدللہ وہ زندہ رہا اور قرآن بھی حفظ کر لیا۔

محمد کی والدہ نے بتایا کہ اس نے قرآن مجید حفظ کرنے کا آغاز اپنے والد سے سیکھ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد کی ظاہری حالت اور لوگوں کی نظریں اسے دکھی کر دیتی تھیں، لیکن اللہ نے حالات بدل دیے۔ اب لوگ اسے پسند کرتے ہیں، اس کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ انہوں نے تمام ماؤں کو پیغام دیا کہ وہ صبر کریں، اللہ کا شکر ادا کریں، اور کبھی مایوس نہ ہوں کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہوتی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر محمد نے ایک موسیقی کا ٹکڑا پیش کیا جو اس کے جذبات کی عکاسی کرتا تھا، اس کے علاوہ اس نے چند مذہبی نعتیں بھی سنائیں اور اپنی والدہ کے لیے ایک تعریفی گیت بھی گایا۔/

 

4279404

ٹیگس: مصری ، نابینا ، حافظ ، بچہ
نظرات بینندگان
captcha