بلخ میں دینی مدرسہ اور نئی مسجد کی تعمیر کا آغاز

IQNA

بلخ میں دینی مدرسہ اور نئی مسجد کی تعمیر کا آغاز

6:14 - May 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3518438
ایکنا: افغانستان کے صوبہ بلخ کے ضلع چهاربولک میں وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے حکام کی موجودگی میں ایک دینی مدرسے اور مسجد کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے آژانس باختر کے مطابق  اس موقع پر وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ مولوی نورمحمد حقانی نے کہا کہ اب تک عوام اور امارت اسلامی کے حکام کی کوششوں سے ملک بھر میں سینکڑوں مدارس اور مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔

مولوی حقانی نے مدارس اور مساجد کو علم، ترقی اور سماجی پیشرفت کے مراکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران ان اداروں کے لیے کوئی خاطر خواہ خدمات انجام نہیں دی گئیں۔

منطقہ چهاربولک بلخ کے ایک عالم دین مولوی محمدالله سباوون نے بتایا کہ اس مدرسے اور مسجد کی تعمیر کا کام امارت اسلامی کے پہلے دور حکومت میں شروع ہوا تھا، لیکن قابض قوتوں کی مداخلت کے باعث یہ منصوبہ روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اسلامی نظام کے قیام اور عوامی حمایت کے ساتھ اس منصوبے کی تعمیر کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق یہ منصوبہ چار جریب زمین پر مشتمل ہے اور اس پر دس لاکھ (10,000,000) افغانی کی لاگت آئے گی۔ اس کی تعمیر مقامی عوام اور ملک کے تاجروں کے تعاون سے مکمل کی جائے گی۔

دریں اثنا، بلخ کے عوام نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسجد اور مدرسے کی تعمیر کو نوجوانوں میں دینی شعور اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔/

 

4280393

نظرات بینندگان
captcha