ایکنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کاروان کے ارکان مختلف گروپوں اور مختلف اوقات میں حج کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ کاروان قرآنی نور میں ۱۴ قاری، پانچ افراد پر مشتمل تواشیح کا گروپ (نور تہران گروپ) اور ایک حافظ قرآن شامل ہیں۔
کاشفی نے بتایا کہ قاریوں میں قومی سطح پر معروف اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے چہرے بھی شامل ہیں۔ اگرچہ ان میں تجربہ کار افراد موجود ہیں، لیکن اس بار قاریوں کا اوسط عمر صرف ۳۲ سال ہے، یعنی یہ ایک نوجوان ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اس روحانی سفر میں اعلیٰ درجے کی تلاوتوں کے لیے بھرپور آمادگی رکھتے ہیں اور امید ہے کہ ان کی تلاوتیں سامعین پر گہرا اثر ڈالیں گی۔
کاشفی نے وضاحت کی کہ اس سال حجاج کی اوسط عمر گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ ہے، اسی لیے پروگراموں کی منصوبہ بندی اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ تلاوت کی جانے والی آیات پہلے سے طے کر لی گئی ہیں تاکہ سننے والے ذہنی طور پر تیار ہوں اور زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ کاروان کے ذریعے حج کے دنوں میں مجموعی طور پر تقریباً ۲۲۰ قرآنی محافل اور تلاوتی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔
غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت سے متعلق سوال پر کاشفی نے کہا کہ کاروانِ قرآنی نور اس حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ تلاوت سے پہلے اور بعد میں ہم ان آیات کی وضاحت کریں گے جو مسلمانوں کو ظلم کے خلاف کھڑے ہونے اور مظلوم کی حمایت کی تلقین کرتی ہیں۔ چونکہ قرآن تمام مسلمانوں کی مشترکہ زبان ہے، اس لیے ہمیں قرآن کی روشنی میں غزہ اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنا ہوگا۔/
4282027