شہید رئیسی کی خدمات قومی آبرو، قومی عزت اور ملت ایران کا اعتبار تھیں

IQNA

رہبر معظم انقلاب کا شہید رئیسی کو خراج:

شہید رئیسی کی خدمات قومی آبرو، قومی عزت اور ملت ایران کا اعتبار تھیں

5:34 - May 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3518513
ایکنا: ہر دلعزیز رئیسی ایک الہی حکومت کے ذمہ دار کی مکمل خصوصیات کا عملی نمونہ تھا۔ اس نے تھکن نہ ماننے والی محنت کے ساتھ عوام، ملت کی آبرو، عزت اور وقار کے لیے خدمت کی۔

ایکنا نیوز، رہبری ویب سائٹ کے مطابق، گذشتہ روز کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے "شہید رئیسی، دیگر شہدائے خدمت" اور گزشتہ دہائیوں میں شہید ہونے والے ذمہ داران کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ: "شہیدوں کی تعظیم و تحسین کا اصل مقصد تدبر اور سبق حاصل کرنا ہے۔ عزیز رئیسی، ایک الہی حکومت کے ذمہ دار کی مکمل علامت تھا، جس نے عوام اور ملت کے وقار، عزت و اعتبار کے لیے انتھک محنت کی۔ یہ روش ہم سب کے لیے ایک عظیم درس ہے۔"

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے امریکی فریق کو بالواسطہ مذاکرات میں فضول گوئی سے پرہیز کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: "امریکیوں کی یہ بات کہ ہم ایران کو یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے، حد سے بڑھی ہوئی غلط بات ہے۔ اسلامی جمہوریہ اپنی پالیسی اور طریقہ کار کو اسی میدان میں جاری رکھے گی۔"

اس ملاقات میں، جس میں کچھ حکام بھی موجود تھے، رہبر انقلاب نے شہداء آل‌هاشم، امیرعبداللهیان، پرواز گروپ کے شہداء، صوبہ آذربائیجان شرقی کے گورنر اور حفاظت کے کمانڈر کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو گزشتہ سال ۳۰ اردیبهشت کے اندوہناک حادثے میں شہید رئیسی کے ہمراہ لقاء اللہ کو پہنچے تھے، اور فرمایا: "فرعونی حکومت سے دوری اور الہی حاکمیت کے راستے پر چلنا ملک کے نظم و نسق کے لیے ایک اہم معیار ہے، جس کا مکمل مصداق شہید رئیسی تھے۔"

رہبر انقلاب نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں فرمایا: "خود کو برتر سمجھنا، عوام کی تحقیر کرنا اور اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا، حکومت فرعونی کی خصوصیات میں شامل ہیں، جن کے بالکل برخلاف رئیسی تھے۔ وہ خود کو عوام کے برابر بلکہ بعض مواقع پر عوام سے چھوٹا سمجھتے تھے اور اسی نظریے سے ملک کا انتظام چلاتے تھے۔"

آپ نے فرمایا کہ: "اللہ کے بندوں کی خدمت کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لانا اور منصب و مقام سے ناجائز فائدہ نہ اٹھانا، شہید رئیسی کا ایک بڑا سبق ہے۔ اسلامی نظام میں ایسے افراد کم نہیں ہیں، لیکن ان صفات اور اسباق کو ایک عمومی ثقافت میں تبدیل ہونا چاہیے۔"

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے دل، زبان اور عمل کو کسی شخصیت کو پہچاننے کے تین اہم عناصر قرار دیا اور فرمایا: "رئیسی ایک خاشع اور ذکر کرنے والا دل، ایک صادق و واضح زبان، اور ایک تھکن نہ ماننے والا مسلسل عمل رکھنے والا انسان تھا۔/

 

4283598

نظرات بینندگان
captcha