حجاج مسجدالحرام میں داخل + ویڈیو

IQNA

حجاج مسجدالحرام میں داخل + ویڈیو

8:10 - June 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3518610
ایکنا: حجاج کرام طواف افاضه کے لئے مسجد الحرام میں داخل ہوگئے۔

ایکنا نیوز- اسکائی نیوز کے مطابق حجاج کرام، جنہیں اللہ تعالیٰ نے جبل عرفات میں وقوف کا شرف عطا فرمایا، رات مزدلفہ میں گزارنے کے بعد، اطمینان اور سکون کے ماحول میں منیٰ میں جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کو کنکریاں مارنے کے بعد طواف افاضہ کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہوئے۔

عید قربان کے پہلے دن کی ابتدائی ساعتوں سے ہی، حجاج نے ایمان، وقار اور نظم و ضبط کے ساتھ، منظم عملی منصوبے اور جامع خدماتی نظام کے تحت حج کے مناسک ادا کرنا شروع کیے۔

جمعہ کی صبح سحر کے وقت، حجاج تکبیر اور تلبیہ کہتے ہوئے مشعر حرام سے منیٰ پہنچے اور سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق جمرہ عقبہ پر سات کنکریاں مار کر رمی جمرات کا عمل شروع کیا۔ اس کے بعد انہوں نے احرام کھولنے کے لیے بال منڈوائے یا کٹوائے، پھر طوافِ افاضہ انجام دیا، صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اور اگر واجب ہوتا تو قربانی بھی کی۔

ایامِ تشریق کے دوران بھی حجاج پرامن اور منظم ماحول میں منیٰ میں قیام پذیر ہیں، جہاں وہ روزانہ تینوں جمرات (چھوٹا، درمیانہ، بڑا) کو ترتیب وار سات سات کنکریاں مار رہے ہیں۔

عید قربان کے پہلے دن (جمعہ کی صبح) سے، 1.6 ملین سے زائد حجاج نے وادی منیٰ میں واقع تینوں جمرات کو، جو شیطان کی علامت سمجھے جاتے ہیں، سات سات کنکریاں مارنے کا عمل شروع کیا۔/

 

4286887

نظرات بینندگان
captcha