ایکنا انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق عالم اسلام اور پاکستان کے معروف مفتی اعظم اور اسلامی دانشور مفتی تقی عثمانی نے ایرانی حملوں کو سراہا ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی کا کہناتھاکہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیک کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عالم اسلام کے خلاف اس کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں اور قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہوکر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔